ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو
Feb ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے-
سحرنیوز/ایران: اس گفتگو میں دونوں فریقین نے تازہ ترین علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا اور جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات اور مشرق وسطی مخصوصا فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
عباس عراقچی اور فیصل بن فرحان نے غزہ میں جنگ بندی اور ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کے رہائشیوں کو جبری بے دخل کرنے کے منصوبے پر بات چیت کی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور صہیونی وزیراعظم غزہ کے فلسطینیوں کو پڑوسی ملک منتقل کرکے غزہ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ پیش کرچکے ہیں۔ اس منصوبے کے بعد عالمی سطح پر مخصوصا مشرق وسطی میں تشویش پھیل گئی ہے۔