Mar ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • مذاکرات کی دعوت دھوکہ ہے؛ رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ یہ جو امریکی صدر کہتے ہیں کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں اور مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، یہ عالمی رائے عامہ کو فریب دینے کے لئے ہے۔

سحرنیوز/ایران: رہبر معظم انقلاب اسلامی ملک بھر کی طلبہ تنظیموں کے ساتھ ملاقات میں فرمایا کہ امریکی صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی کا اعلان رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی چال ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ایران جنگ کی خواہش نہیں رکھتا تاہم اگر امریکہ اور اس کے گماشتے کسی قسم کی غلطی کریں تو ایران کا جوابی ردعمل یقینی اور حتمی ہے اور امریکہ ہی زیادہ نقصان اٹھائے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج دنیا کے بدمعاش کہتے ہیں کہ سب ہماری پیروی کریں اور ہمارے مفاد کو اپنے مفاد پر ترجیح دیں لیکن ایران اسلامی وہ واحد ملک ہے جو پوری طاقت سے اس کو مسترد کرتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے ایک اور حصے میں فرمایا کہ ایٹمی اسلحے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ "ہم ایران کو ایٹمی اسلحہ حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔" اگر ہم ایٹمی اسلحہ بنانا چاہتے تو امریکا ہمیں نہیں روک سکتا تھا۔

ٹیگس