Mar ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ ہمیں ایٹمی ہتھیار بنانے سے نہیں روک سکتا: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی حملے کی دھمکی غیر دانشمندانہ ہے۔

سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت‌ الله العظمی سید علی خامنه ‌ای  نے ملک بھر کے طلباء و طالبات کے ساتھ ملاقات میں فرمایا کہ ایٹمی اسلحے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اگر ہم ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتے تو امریکا ہمیں نہیں روک سکتا تھا۔

 آپ نے فرمایا کہ ہمارے پاس اگر ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں اور ہم ایٹمی ہتھیار کی فکر میں نہیں ہیں تو یہ اس لئے ہے کہ بعض وجوہات کی بنا پر ہم خود یہ نہیں چاہتے۔ ہم پہلے اس کی وجوہات بیان کرچکے ہیں، بحث کرچکے ہیں، ہم نے خود نہيں چاہا، ورنہ اگر ہم خود ایٹمی ہتھیار بنانا چاہتے تو وہ ہمیں نہیں روک سکتے تھے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی حملے کی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ میری نظر میں یہ دھمکی غیر دانشمندانہ ہے، یعنی جنگ  اور حملہ کرنا یکطرفہ نہیں ہے ۔ ایران جوابی حملہ کرنے کی بھر پور طاقت و توانائی رکھتا ہے ۔

آپ نے فرمایا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر امریکیوں نے یا ان کے زرخرید عوامل نے کوئی غلط حرکت کی تو زیادہ نقصان انہیں کو ہو گا۔ البتہ جنگ اچھی چیز نہیں ہے۔ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر کسی نے اقدام کیا تو ہمارا جواب بہت سخت اور دندان شکن ہوگا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی کا اعلان رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی چال ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آج دنیا کے بدمعاش کہتے ہیں کہ سب ہماری پیروی کریں اور ہمارے مفاد کو اپنے مفاد پر ترجیح دیں لیکن ایران وہ واحد ملک ہے جو پوری طاقت سے اس کو مسترد کرتا ہے۔

ٹیگس