Mar ۲۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • کوئی بھی ایران کے خلاف جارحیت کی جرات نہیں کرسکتا: ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ کوئي بھی ایران کے خلاف جارحیت کی جرئت نہيں کر سکتا کیونکہ اس کے نتائج سے باخبر ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزيرخارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کو کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کوئی جنگ ہونے والی نہيں ہے کیونکہ ہم اس کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہيں۔ سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ آمادگی سے ہمارے اندر طاقت و صلاحیت پیدا ہوتی ہے تاکہ کوئي ہماری سرزمین پر حملہ کرنے کی ہمت نہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ اگر آمادگي موجود نہ ہو تو جنگ مسلط کردی جائے گی اور اس آمادگي کا تعلق مسلح افواج سے بھی ہے اور ہماری امدادی فورسز سے بھی ۔

ٹیگس