خلیج فارس میں شہید باقری اور رئیس علی دلواری ڈرون بردار بحری جہازوں سمیت تین ہزار جنگی بوٹوں کی شرکت سے فوجی پریڈ کا انعقاد
عالمی یوم قدس کے موقع پر خلیج فارس میں شہید باقری اور رئیس علی دلواری ڈرون بردار بحری جہازوں سمیت تین ہزار جنگی بوٹوں کی شرکت سے فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گيا۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران کے اعلی کمانڈر نے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں خلیج فارس میں تین ہزار جنگی بوٹوں کی شرکت سے فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گيا۔ یہ پریڈ مکران کے سواحل پر کی گئی۔ اس پریڈ میں شہید باقری اور رئیس علی دلواری ڈرون بردار بحری جہازوں نے بھی حصہ لیا جبکہ سپاہ پاسداران کی تیز رفتار جنگی کشتیوں نے بھی شرکت کی۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ہمارے رضاکار عوامی فوجی تیز رفتار جنگي کشتیوں کے ذریعے اس سمندری علاقے کو صیہونیوں کے لئے دوزخ میں تبدیل اور اسرائيل کو اس جہان ہستی سے ہی مٹا دیں گے۔