Apr ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ماسکو میں ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

ماسکو میں ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ماسکو میں اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ماسکو کے دوران روسی صدر کو رہبر انقلاب کا پیغام پہنچایا۔ عراقچی نے اس دوران اعلی روسی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ٹیگس