Apr ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • تائیکوانڈو کے عالمی مقابلے میں ایرانی کھلاڑیوں کی کامیابیاں

چین کے "تائی آن" شہر میں دنیا کے 491 تائیکوانڈو کے کھلاڑی اکٹھا ہوکر ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ان مقابلوں کے پہلے ہی دن ایران سے مبینا نعمت زادہ، محمد حسین یزدانی، سعید نصیری اور امیرسینا بختیاری نے اپنے حریفوں کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ امیر رضا صادقیان نے چاندی کا تمغہ اور مہلا مؤمن زادہ، علی احمدی اور سعید فتحی نے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔ ایرانی کھلاڑیوں نے پہلے ہی دن مجموعی طور پر 8 میڈل جیت لیے ہیں۔ ایرانی کھلاڑیوں نے چین، جنوبی کوریا، سعودی عرب، ازبکستان، قزاقستان، فرانس اور آسٹریلیا کے اپنے حریفوں کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ عالمی مقابلے 24 اپریل کو اپنے اختتام کو پہنچیں گے۔

ٹیگس