Apr ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور مسقط میں جاری ہے

ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی انرجی اور پابندیوں کے خاتمے کے لئے مسقط میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہو رہا ہے ۔ عمان کے وزیر خارجہ مذاکرات میں ثالث کی حیثیت سے موجود ہیں ۔ مذاکرات کے اس دور میں بھی ایرانی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور امریکی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وائٹیکر کر رہے ہیں۔  ایران کے سفارتی مشن کے مطابق، مذاکرات کے تیسرے دور میں تکنیکی بات چیت بھی شامل ہے۔ اسی مناسبت سے ایران کی ماہرین کی ٹیم کی سربراہی مجید تخت روانچی اور قانونی اور بین الاقوامی امور میں نائب وزيرخارجہ کاظم غریب آبادی کر رہے ہیں جبکہ مائیکل اینٹن امریکی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ ہیں۔ گذشتہ دو سیشن کی طرح، مذاکرات کا یہ سیشن بھی ایک دن کا ہوگا تاہم مذاکرات میں تکنیکی اور ماہرین کی سطح کے مسائل شامل ہونے کے باعث ضرورت کے پیش نظر اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

ٹیگس