May ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ ایرانی شہریوں کے حقوق کا احترام کرے: ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانیہ سے ایرانی شہریوں کےحقوق کا احترام کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: سید عباس عراقچی نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی شہریوں کے حقوق کا احترام کرے اور ان کے لیے منصفانہ عدالتی عمل کو یقینی بنائے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپک بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کچھ ایرانی شہریوں کی گرفتاری باعث تشویش ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر ان افراد کے خلاف معتبر شواہد کے ساتھ جرم ثابت ہوجائے تو ایران تحقیقات کے عمل میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ سید عباس عرا‍قچی نے زور دیا کہ برطانیہ کو چاہیے کہ وہ ایرانی شہریوں کے قانونی اور انسانی حقوق کا احترام کرے اور ان کے لیے انصاف کے تقاضوں کے مطابق عدالتی کارروائی فراہم کرے۔

ٹیگس