امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں یورینیم کی افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے؛ عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ایران کسی بھی صورت میں اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے لیے تیار شدہ یورینیم کی افزودگی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی نے امریکی صدر اور مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے پھیلائی جانے والی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اب تک امریکہ کی جانب سے کوئی بھی تحریری تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جو پیغام ہمیں اور پوری دنیا کو مل رہا ہے وہ سردرگمی اور متضاد دعووں پر مبنی ہے، تاہم ایران کا موقف واضح اور ٹھوس ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمارے حقوق کا احترام اور پابندیوں کو ختم کریں؛ اسی صورت میں معاہدے کا امکان ہوگا۔
سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ کسی بھی صورت میں ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کے لیے تیار شدہ یورینیم کی افزودگی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا؛ وہ حق کہ جسے مشکلوں سے حاصل کیا ہے۔ یہ وہ حق ہے جو "ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ" معاہدے کے تمام ارکان کو بھی حاصل ہے۔