بحرین اور مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا آغاز؛ ایران کے وزیرخارجہ
May ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بحرین اور مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا آغاز ہو چکا ہے۔ عراقی کردستان کے ساتھ تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ بحرین اور مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
ایک بیان میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان 2023 میں تعلقات کی بحالی کے بعد منامہ کے ساتھ روابط کی تجدید کے لیے متعدد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوششیں جلد ثمر آور ثابت ہوں گی۔