ایران نے دہشت گرد اسرائیل پر پھر سے شروع کی جوابی کاروائی+ویڈیو
عید غدیر کے موقع پر یا علی ابن ابیطالب کوڈ کے ساتھ مرحلۂ جدید "وعدۂ صادق ۳" آپریشن اور اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل حملے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف شروع ہو گئے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، عید غدیر کے موقع پر یا علی ابن ابیطالب کوڈ کے ساتھ چند لمحے قبل پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف "وعدۂ صادق ۳" کے نام سے بڑے پیمانے پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملوں کا نیا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔
اس آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی پورے مقبوضہ علاقوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔
ایران کا دہشت گرد اسرائیل کے خلاف میزائل حملے گزشتہ رات سے "وعدۂ صادق ۳" آپریشن کے تحت شروع ہو چکے ہیں۔ اس حملے کے دوران تل ابیب، جو غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت ہے، سمیت مقبوضہ فلسطین کے دیگر اہم علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ آپریشن صیہونی حکومت کی جارحیت، ایران پر فضائی حملے، اہم فوجی کمانڈروں، ایٹمی سائنسدانوں اور معصوم شہریوں کی شہادت کے جواب میں انجام دیا جا رہا ہے۔