Jun ۲۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے پھر دیکھایا اپنا اصلی چہرہ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کر دی

ذرائع ابلاغ نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی ایران کے شہروں بابُل اور بابلسر میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب چند گھنٹے قبل ہی اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ قابض صیہونی حکومت ماضی میں بھی بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں، خاص طور پر جنگ بندی کے معاہدوں، کی خلاف ورزی کرتی رہی ہے۔

ٹیگس