ایرانیوں نے خون دیا لیکن اپنی زمین نہیں دی؛ عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شہدائے وطن کے جلوس جنازہ میں شرکت کے بعد کہا کہ ایرانیوں نے خون دیا، اپنے جگر گوشے دیئے لیکن اپنی سرزمین اور عزت نہیں دی۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ تاریخ لکھے گی کہ اگرچہ شہیدوں کا فقدان بہت سخت اور المناک ہے لیکن ان کی یاد اور ان کا دکھایا ہوا راستہ بیدار دلوں میں زندہ رہے گا اور با ایمان دانشمند نسلیں ان کی راہ کو جاری رکھیں گی
انہوں نے کہا کہ تنصیبات اور عمارتیں اگرچہ قیمتی اور اہم ہیں، لیکن قوم کی غیرت و حمیت ہر چیز سے زیادہ قیمت ہوتی ہے کیونکہ عمارتیں اور تنصیباب نئی شان وشوکت اور استحکام کے ساتھ دوبارہ تیار کرلی جائيں گی۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانیوں نے دلیرانہ مقاومت سے، ایٹمی اسلحے سے لیس دو حکومتوں کے مقابلے میں اپنی عزت و سربلندی کا دفاع اور پاسداری کی اور آج زیادہ سرافرازی، سربلندی، افتخار اور استواری کے ساتھ ان کی نگاہیں مستقبل پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ 12 دن ایران کی کئی ہزار سالہ پرشکوہ تاریخ تاریخ کی پیشانی پر روشن ستارے کی طرح چمکتے رہیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تاریخ گواہی دے گی کہ ایرانیوں نے خون دیا، زمین نہیں دی، اپنے جگر گوشے دیئے عزت و آبرو نہیں دی اور کئی ہزار ٹن کے بموں کی بارش ميں ڈٹے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا وطن بھی اور تن بھی ہے اور اس سال محرم ميں حسینی سلوگن ہیات منا الذلہ ہر سال سے زیادہ گونچ رہا ہے۔