Jun ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • آئی آر آئی بی کے سربراہ نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے " آئی آر آئی بی" کے سربراہ نے کارکنوں کے نام ایک پیغام میں انہيں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: آئی آر آئی بی" کے سربراہ پیمان جبلی نے اپنے پیغام میں آئی آر آئی بی کے کارکنوں کے ایثار، جد و جہد اور دھوکہ باز دشمن پر اسلامی مجاہدوں کی فتح کو شاندار انداز میں بیان کرنے کے لئے ان کی کوششوں کی قدر دانی کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اسی طرح قومی اتحاد اور آگہی نیز عوام کے ساتھ یکجہتی اور صدائے حقیقت کو عوام تک پہنچانے میں آئی آر آئی بی کے کردار کی تعریف کی ہے۔

پیمان جبلی نے اپنے اس پیغام میں زور دیا ہے کہ ہر دن ہمارے لئے ذرائع ابلاغ کے محاذ پر استقامت کا پہلا دن ہے اور ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ایران کے ذرائع ابلاغ کے محاذ کا تحفظ کرتے رہیں گے۔

ٹیگس