Jul ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۶:۰۹ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی جارحیت میں ایران کی آٹھ سالہ جمناسٹر بچی شہید

ایران کے خلاف بارہ روزہ صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں میں ایران کی آٹھ سالہ جمناسٹر بچی بھی شامل ہے۔

سحرنیوز/ایران: تارا حاجی میر تیرہ جون کو تہران کی ایک رہائشی بلڈنگ، ارکیدہ اپارٹمینٹس پر صیہونی حکومت کی بمباری میں شہید ہوئی ۔ایران کے خلاف دہشت گرد صیہونی حکومت کی بارہ روزہ جارحیت میں بیالیس کھلاڑی شہید ہوئے جن میں یہ آٹھ سالہ جمناسٹ بچی بھی شامل ہے۔
 تارا کی آرزو تھی کہ پورا ایران اس کو پہچانے، وہ جمناسٹک چپمئن بنے لیکن صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوکر وہ ایرانی عوام کو سوگوار کرگئی۔

ٹیگس