Jul ۱۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran
  • شام پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت؛ ایرانی وزیرخارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں اسرائیلی مداخلت اور جارحیت کی مذمت کی ہے

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچی نے کہا ہے کہ شام میں اسرائيلی مداخلت اور جارحیت میں توسیع غیر متوقع نہیں ہے۔ انہوں نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی مداخلت سے شام میں بدامنی اور خونریزی میں شدت آئے گی۔ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ شام میں اسرائیلی جارحیت اور مداخلت سے علاقے میں کشیدگی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے مقابلے میں عالمی سطح پر اتحاد کی ضرورت ہے۔ 

ٹیگس