Jul ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • غزہ میں انسانی المیہ، آیت اللہ نوری کا پوپ لئو کو خط

ایران کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ لئو چہاردہم کے نام خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں ہرروز دسیوں معصوم بچے بھوک سے شہید ہو رہے ہیں اس اصورتحال پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔

سحرنیوز/ایران: غزہ کے المیہ کے تعلق سے آیت اللہ نوری ہمدانی کا یہ خط، ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پوپ لئو چہاردہم کی خدمت میں پیش کیا۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے اس خط میں لکھا ہے کہ سبھی ابراہیمی ادیان نے انسان کی اعلی منزلت پر زور دیا ہے اور سبھی انسانوں کی برابری، آزادی اور انسانی حقوق کی تائید اور نسلی، قومی اور طبقاتی امتیازات کی نفی کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اگر حضرت موسی (ع)، حضرت عیسی(ع) اور حضرت محمد(ص) جیسے عظیم پیغمبران خدا آج موجود ہوتے تو کیا اس انسانیت سوز المیے پر خاموش رہتے؟ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، غزہ ایک محصور سرزمین ہے جو آج ظلم اور بے انصافی کے مقابلے میں انسانی مظلومیت کی علامت میں تبدیل ہوچکی ہے۔

ٹیگس