Aug ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اپنے علاقائی دورے کے دوسرے مرحلے میں بیروت پہنچ گئے.

سحرنیوز/ایران: ڈاکٹر علی لاریجانی نے بیروت میں لبنان کے صدر جوزف عون نے ملاقات میں اور گفتگو کی ہے۔ اس ملاقات میں لبنان کے حالات، بالخصوص جنوبی لبنان کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے اس ملاقات میں تہران اور بیروت کے دیرینہ روابط کا ذکر کیا اور مشکلات سے نمٹنے میں لبنان کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ لبنان اور اس کے عوام کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ 
علی لاریجانی نے بیروت پہنچنے کے بعد کہا تھا کہ لبنان کے عوام کی تکلیف کو ہم اپنی تکلیف سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر حال میں لبنانی عوام کے ساتھ رہیں گے۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تہذیب و ثقافت ایک ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام میں ہمدلی اور یک جہتی پائی جاتی ہے۔ 

ٹیگس