Aug ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کے مذاکرات کا امکان؛ ایرانی وزیرخارجہ

عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور دور کے لیے ویانا میں وفد بھیج سکتا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ مذاکرات کے ایک اور دور کے لیے ویانا میں وفد بھیج سکتا ہے۔ عراقچی نے کہا کہ IAEA کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ڈیپارٹمنٹ آف سیف گارڈ کے سربراہ ماسیمو اپارو کے حالیہ دورے نے ایران کو ایٹمی مسئلے پر بہتر فہم حاصل کرنے میں مدد دی۔ اس دورے کے بعد ہم نے اپنا موقف ایک ممکنہ طریقہ کار کے حوالے سے پارلیمنٹ کی قرارداد کی روشنی میں لکھ کر پیش کیا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے IAEA نے اپنے تبصرے بھیجے اور اس کے بعد باہمی رابطہ جاری رہا۔ ہم شاید اپنے ساتھیوں کو ویانا بھیجیں تاکہ مذاکرات کا ایک اور دور وہاں منعقد کیا جاسکے۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات کی کوئی مقررہ تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، لیکن دونوں فریقین کے درمیان رابطے مسلسل جاری ہیں۔ سنپ بیک میکانزم کے ممکنہ فعال ہونے کے بارے میں بھی مشاورت جاری ہے، تاکم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یورپی ممالک آخرکار کیا فیصلہ کریں گے۔

ٹیگس