ایران اور پاکستان کے درمیان مسافر پروازیں بڑھ کر ہفتے میں 24 ہوگئيں
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مسافرپروازوں کی تعداد ہفتے میں 15 سے بڑھا کر 24 کردی گئی ہیں ۔
سحرنیوز/ایران: صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے حالیہ دورہ پاکستان میں ان کے ساتھ جانے والے وفد میں ایران کی ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی کی وزیر اور شہری ہوا بازی کے ادارے کے سربراہ بھی شامل تھے۔
صدر ایران کے اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان فضائی نقل و حمل ميں تعاون میں توسیع کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔
اس معاہدے کی بنیاد پر مشہد اور کراچی کے درمیان بھی پروازیں شروع کردی گئی ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان مسافر پروازوں کی تعداد جو ہفتے میں پندرہ تھی، بڑھا کر چوبیس کردی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر ایران کے دورہ پاکستان میں دونوں ملکوں کے درمیان شہری ہوابازی میں تعاون کے سمجھوتے میں، شہری ہوابازی کی ٹریننگ اور دیگر تکنیکی شعبوں میں تعاون میں توسیع بھی شامل ہے۔