Sep ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • شنگھائی سربراہی اجلاس سے صدر ایران ڈآکٹر پزشکیان کا خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پرامن دنیا کی تشکیل اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے شانگھائي تعاون تنظیم کی جانب سے واضح اور آپریشنل قدم اٹھانے پر تاکید کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شانگھائي تعاون تنظیم کے پچیسویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگھائی تعاون تنظیم ایک ایسی دنیا میں امن و دوستی کی علامت ہے جو ہر روز ایک نئے بحران سے روبرو ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ جون ميں صیہونی حکومت اور امریکہ کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غیرقانونی جارحیت اور غزہ میں مظلوم عوام کے قتل عام کے ساتھ ہی مختلف ممالک کے خلاف بڑھتی ہوئی غیرقانونی پابندیاں، عالمی حکمرانی میں ایک مناسب آئيڈیل تک پہنچنے اور بین الاقوامی سطح پر امن و سیکورٹی قائم کرنے میں موجودہ دنیا کی ناکامی کی واضح مثال ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران کا خیال ہے کہ شانگھائی تعاون تنظیم بین الاقوامی عالمی نظام کو چند قطبی بنانے کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے پرامن دنیا کی تشکیل اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے دو متوازی راستوں پر آپریشنل، واضح شفاف اقدام کرنا چاہیے۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اس تناظر میں، ہم دو اہم ضرورت یا کوشش یعنی قیام امن اور یک طرفہ پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مالی تعاون کی تقویت کی ضرورت کو مزید منظم طریقے سے آگے بڑھانے کی اسلامی جمہوریہ ایران کی واضح تجویز پر تاکید کرتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران اپنی کم نظیر جئوپولیٹیک و ٹرانزٹ پوزیشن اور مختلف علاقوں تک حاصل دسترس کے مدنظر اسے دلچسپی رکھنے ممالک کے اختیار میں دینے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لئے لازمی زمین ہموار کرنے کے لئے تیار ہے۔ 

ٹیگس