Sep ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  •  ایران و پاکستان نے 13 پروٹوکولز پر دستخط کئے ، سحر ٹی وی سے پاکستان کے وزیر تجارت کی گفتگو

پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان نے سحر اردو ٹی وی کو بتایا پاکستان اور ایران کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22 ویں اجلاس میں تیرہ پروٹوکولز پر دستخط کیے گئے ہیں جو خدمات اور تعاون کے وسیع شعبوں پر محیط ہیں۔

سحرنیوز/ایران: جام کمال خان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی اصل صلاحیتوں کے مقابلے میں موجودہ تجارتی سطح ناکافی ہے، اور اس خلا کو پُر کرنے کے لیے کمیٹیوں، چیمبرز آف کامرس اور مشترکہ کمیشن کا کردار نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سمجھوتوں کا مقصد بارڈر مارکیٹس کی توسیع، زرعی اور لائیوسٹاک تعاون، اور فنی و انجینئرنگ سروسز کے تبادلے کو مزید فروغ دینا ہے۔

جام کمال خان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں 22 ویں کمیشن  میں طے پانے والے پروٹوکولز کو آگے بڑھانے اور ان میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر غور کیا جائے گا۔

وزیر تجارت نے آخر میں تجویز پیش کی کہ پاکستان، ایران، ترکیہ اور بنگلادیش پر مشتمل ایک مشترکہ تجارتی میکنزم یا اتحاد قائم کیا جائے، جو مجموعی طور پر چھ سو ملین آبادی والے خطے کے لیے ایک بڑی اقتصادی طاقت بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں ممالک نہ صرف چھے ملین کی آبادی کی تمام ضروریات پوری کرنے کے قابل ہیں باہمی اشتراک کے ذریعے دنیا کے دیگر ممالک کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔

 

ٹیگس