Oct ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • روس، پاکستان، ہندوستان ، عراق اور افغانستان میں تعینات ایران کے سفیروں نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی

روس، پاکستان، ہندوستان ، عراق اور افغانستان میں تعینات ایران کے سفیروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران: مشہد مقدس میں صوبائی سفارت کاری کے دوسرے علاقائی اجلاس کے موقع پر وسطی ایشیائی ممالک روس، پاکستان، ہندوستان ، عراق اور افغانستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ایران اور ان ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی صورتحال نیز صوبائی سفارت کاری کے دائرہ کار میں تعلقات کو آگے بڑھانے کے ایجنڈے میں شامل موضوعات اور پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خارجہ پالیسی اور تعلقات بالخصوص پڑوسیوں کے تعلق سے موجودہ مسائل کی وضاحت کرتے ہوئے صوبائی سفارت کاری کے پروگرام کو اچھی ہمسائیگی کی پالیسی کے مطابق عملی قدم کے طور پر آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اس اجلاس میں شریک سفیروں نے بھی پڑوسی ملکوں کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اپنے خیالات اور تجاویز کی وضاحت کی۔
دوسری صوبائی سفارت کاری کا اجلاس بدھ کے روز "اقتصادی، صوبائی، تجارت، سرمایہ کاری اور فری زون کوآپریشن " اور " نئی اور نالج بیسڈ پر مبنی ٹیکنالوجیز کے ذریعے قومی اور علاقائی اقتصادی روابط " کے موضوع پر دو خصوصی گول میزوں کے ساتھ شروع ہوا جس میں پڑوسی ملکوں میں متعین بارہ ایرانی سفیروں اور دیگر مقامی عہدیداروں نے شرکت کی۔

ٹیگس