آئی اے ای اے کو بھی یہ یقین ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل پرامن ہے: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
Oct ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
		ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت سے بخوبی واقف ہیں۔
سحرنیوز/ایران: الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر گروسی کے تباہ کن بیانات نے ایران پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے حملے کی راہ ہموار کی۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ ایران فی الحال یورینیم کی افزودگی فعال طور پر نہیں کر رہا ہے لیکن یورینیم کے ذخیرہ کرنے والی سائٹ کے ارد گرد نقل و حرکت دیکھی گئی ہے۔
 
							 
						 
						