ڈآکٹر علی لاریجانی: میں آج پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گا، پاکستان قوم 12 روزہ جنگ میں ہمارے ساتھ کھڑی رہی
Nov ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
ایران کی اعلیٰ ٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے اپنے پاکستان دورے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری ڈاکٹر علی لاری جانی نے سوشل میڈیا پلیٹفارم ایکس پر لکھا ہے کہ: میں آج پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گا جو خطے میں ہمارا دوست اور برادر ملک ہے
ایرانی اس بات کو کبھی نہیں بھولیں گے کہ امریکا اور صیہونی رژیم کی طرف سے ایران پر مسلط کی گئی بارہ روزہ جنگ میں پاکستانی قوم، ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی رہی۔
انہوں نے لکھا : ایران اور پاکستان خطے میں پائدار سلامتی کے دو اہم اور موثر ممالک ہیں اور ہم ہمیشہ خطے کے ممالک کے برادرانہ تعلقات پر توجہ دیتے رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok