Dec ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • ملک میں 24 فی صد سے زیادہ ایجادات خواتین کے ذریعہ انجام پاتی ہیں، عالمی اوسط 14 سے 17 فی صد: صدرِ ایران کی معاون زہرا بہروز آذر

خواتین اور خاندانی امور میں صدرِ ایران کی معاون زہرا بہروز آذر نے کہا ہے کہ ملک میں 24 فی صد سے زیادہ ایجادات خواتین کے ذریعہ انجام پاتی ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق خواتین اور خاندانی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی معاون زہرا بہروز آذر نے کہا کہ ایرانی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات میں 60 فی صد سے زیادہ تعداد طالبات کی ہوتی ہے اور ملک میں 24 فی صد سے زیادہ ایجادات خواتین کے ذریعہ ثبت ہوتی ہیں جبکہ اس سلسلے میں عالمی اوسط 14 سے 17 فی صد کے درمیان ہے۔

رپورٹ کے مطابق زہرا بہروز آذر نے منگل کے روز شہید باہنر کیمپ میں خواتین اور خاندانی امور کے ماہرین کے ایک اجتماع میں کہا کہ تاریخ اور قدیم دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف ادوار میں خواتین نے بڑے اور اہم پروجیکٹوں میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

خواتین اور خاندانی امور میں صدرِ ایران کی معاون زہرا بہروز آذر نے کہا کہ اسلامی انقلاب سے  لے کر عراق کی مسلط کردہ جنگ تک خواتین نے قومی اور مذہبی اقدار کے تحفظ میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

ان کا کہنا تھا کہ ایران پر عراق کی مسلط کردہ جنگ میں مقدس دفاع اور اور حالیہ معرکوں میں 17 ہزار سے زيادہ خواتین شہید اور معذور ہوئيں جو مختلف شعبوں میں خواتین کی محنت، ایثار وفداکاری اور بے لوث خدمات کی علامت ہے۔ علاوہ ازیں حالیہ مسلط کردہ 12 روزہ جنگ میں 100 سے زیادہ ایرانی خواتین نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 

ٹیگس