Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • مسلح افواج خون کے آخری قطرے تک اسلامی نظام اور وطن کی حفاظت کرتی رہیں گي: ایران کی بری فوج کے کمانڈر امیر حاتمی

ایران کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر حال میں اور خون کے آخری قطرے تک اسلامی نظام اور وطن کی حفاظت کریں گی۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے بجٹ اور پلاننگ کمیشن کے سربراہ اور اراکین نے ایران کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

میجر جنرل امیر حاتمی نے انہوں نے 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے امریکہ کی ایما پر اوراس کے تعاون سے ایران کو اس وقت جارحیت کا نشانہ بنایا جب تہران واشنگٹن کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہا تھا۔

مسلح افواج کی قربانیوں اور عوام کی بیداری کے نتیجے میں دشمن کو شکست ہوئی اور جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہوگیا۔

بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ ہم حالیہ جنگ میں فتحیاب ہوئے کیونکہ دشمن اپنا ایک بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

میجر جنرل امیر حاتمی نے اسلامی حکومت کے ساتھ امریکہ اور صیہونی حکومت کی دیرینہ دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ امریکہ اور صیہونی حکومت کی دشمنی دیرینہ اور پرانی ہے اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اس دشمنی میں شدت پیدا ہوئی ہے۔

 

ٹیگس