ایرانی وزیر خارجہ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453550-ایرانی_وزیر_خارجہ_سے_شنگھائی_تعاون_تنظیم_کے_سیکریٹری_جنرل_کی_ملاقات
شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمکبایف نے ایران وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے آج تہران میں ملاقات کی۔ وہ شہید رہبر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران آئے ہیں۔
(last modified 2026-07-03T17:34:16+00:00 )
Jul ۰۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمکبایف نے ایران وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے آج تہران میں ملاقات کی۔ وہ شہید رہبر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران آئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر نورلان یرمکبایف نے رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت کی تعزیت پیش کی اور ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایران کے اقتدار اعلیٰ، ارضی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر مبنی شنگھائی تعاون تنظیم کے اصولی موقف پر زور دیا اور آزاد ملکوں کے خلاف دھونس دھمکی اور جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی جانب سے ایران کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کی قدردانی کی اور قانون کی بالادستی کے لیے تمام ملکوں کی ذمہ داری پر زور دیا۔

انہوں نے بین الاقوامی ظالم طاقتوں اور مجرموں کے ہاتھوں جنگ پسندانہ اقدامات کی سخت مذمت کی اور کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے ایران کے خلاف دو وحشیانہ جنگیں چھیڑ کر اپنی مجرمانہ ماہیت کو ثابت کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel