بقائی: آبنائے ہرمز کے بارے میں جرمن وزیر خارجہ کا بیان شرمناک ہے
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز کے بارے میں جرمن وزیر خارجہ کے بیان کو شرمناک اور حقائق کو الٹا ظاہر کرنے کی کوشش قرار دیا ہے
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے منگل 7 جولائی کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں، آبنائے ہرمز کے بارے میں جرمن وزیر خارجہ کے بیان کے جواب میں لکھا ہے کہ آبنائے ہرمز کے بارے میں جرمن وزیر خارجہ کا بیان شرمناک ہے جو حقائق کو الٹ کے بیان کرنے کے تعلق سے، ذہن میں گوئٹے کے ناول فاؤسٹ (Faust) کے شیطانی کریکٹر میفسٹو (Mephisto) کی یاد تازہ کردیتا ہے۔ "
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ " جرمنی، ایران کے خلاف فوجی جارحیت میں اپنے تعاون کے لئے جواب دہ ہے اور اس کو اپنے غیر قانونی اور مجرمانہ اقدام کا تاوان ادا کرنا چاہئے۔"
ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے لکھا ہے کہ " اس طرح کے پیشگی اقدام سے جرمنی ایرانیوں کے خلاف غیر قانونی جنگ اور جنگی جرائم میں اپنی مشارکت کی جواب دہی سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel