شہید رہبر انقلاب کی تشییع جنازہ نے مغربی تشہیراتی مہم کو ناکام بنادیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i453720-شہید_رہبر_انقلاب_کی_تشییع_جنازہ_نے_مغربی_تشہیراتی_مہم_کو_ناکام_بنادیا
 انصاراللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے مشیر شہید رہبر انقلاب کی الوداعی رسومات اور جنازے میں عوام کی شرکت کو تاریخی اور بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی میڈیا کی مہم کو ناکام ہوگئی ۔
(last modified 2026-07-07T13:35:02+00:00 )
Jul ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • شہید رہبر انقلاب کی تشییع جنازہ نے مغربی تشہیراتی مہم کو ناکام بنادیا

 انصاراللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے مشیر شہید رہبر انقلاب کی الوداعی رسومات اور جنازے میں عوام کی شرکت کو تاریخی اور بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی میڈیا کی مہم کو ناکام ہوگئی ۔

سحرنیوز/ایران: انصاراللہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے مشیر محمد طاہر انعم نے المسیرہ ٹی وی سے گفتگو میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی پرشکوہ اور تاریخی الوداعی رسومات کم اہم سیاسی و سماجی پیغام کا حامل قرار دیا۔

 انھوں نے کہا کہ ان رسومات میں عوام کی  تاریخی اوربے مثال شرکت نے ایرانی عوام کے بارے میں مغربی میڈیا کی مہم کو ناکام بنادیا۔  

 انصاراللہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے تہران اور قم میں شہید رہبر انقلاب کی الوداعی رسومات اور جنازے میں عوام کی پرشکوہ، بے مثال اور تاریخی شرکت کے بارے میں کہا کہ اس شرکت نے مغربی میڈیا کے برسوں کے پروپیگنڈوں کا جواب دے دیا اور ایران کے نظام سے ملک کے عوام کی گہری وابستگی اور ان کی جانب سے  بنیادی سیاسی پالیسیوں کی  بھرپورحمایت کا ثبوت پیش کردیا۔

 محمد طاہر انعم نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایرانی معاشرے میں بعض اندرونی مسائل میں مختلف سیاسی و سماجی نظریات پائے جاتے ہوں لیکن، بیرونی خطرات کے مقابلے میں نظریاتی اختلاف کی جگہ ملی یک جہتی لے لیتی ہے اور ملک کے مختلف طبقات کے لوگ اپنے ملک کے مفادات، آزادی وخومختاری اور قومی اقتدار اعلی کے دفاع میں متحد ہوجاتے ہیں۔  

انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی جارحیت کا نتیجہ ان اہداف کے برعکس ظاہر ہوا جو جارحیت کی پلاننگ کرنے والوں کے مد نظر تھے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel