امریکہ کی تازہ جارحیت کے جواب میں ایرانی فوج کے حملے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے تازہ امریکی جارحیت کے جواب میں، بحرین، قطر اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے کئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے بعض علاقوں پر دہشت گردانہ امریکی حملوں کے جواب میں، ایرانی فوج نے آج صبح خطے کے مختلف ملکوں میں امریکی فوجی اڈوں پر کامیاب ڈرون حملے کئے ہیں۔
ایران کی فوج اپنے اس ڈرون آپریشن میں، کویت میں امریکی فوجی اڈے کے پیٹریاٹ سسٹم، قطر میں امریکی فوجی اڈے کے سیٹیلائٹ ریڈارسسٹم اور بحرین میں امریکی فوجی اڈے کے ایندھن کے گودام کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ سپریم کمانڈر، رہبر انقلاب اسلامی کی کمان میں، ایران کی مسلح افواج ہر جارحیت کا پوری طاقت سے مقابلہ کریں گی اور احمق امریکی صدر ٹرمپ کی آرزوئيں کبھی بھی پوری نہیں ہونے دیں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے فوج نے اعلان کیا ہے کہ مکمل کامیابی تک ملک اور اسلامی انقلاب کی اعلیٰ اقدار کا دفاع کیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel