ایرانی اسپیکر سے عراق کے وزیر اعظم کی اہم ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454254-ایرانی_اسپیکر_سے_عراق_کے_وزیر_اعظم_کی_اہم_ملاقات
عراق کے وزیر اعظم علی فالح الزیدی، جو تہران کے دورے پر تھے، جمعرات کو ایرانی اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے اہم ملاقات کی۔
(last modified 2026-07-24T08:44:52+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • ایرانی اسپیکر سے عراق کے وزیر اعظم کی اہم ملاقات

عراق کے وزیر اعظم علی فالح الزیدی، جو تہران کے دورے پر تھے، جمعرات کو ایرانی اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف سے اہم ملاقات کی۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں علی الزیدی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں اعلیٰ عہدے داروں نے ایران پر مسلط کردہ دوسری اور تیسری جنگ کی یادگار پر حاضری دیکر رہبر شہید آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس اور 12 روزہ اور جنگ رمضان کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ علی الزیدی ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے جمعرات کو ایران کے ایک روزہ دورے پر تہران پہنچے تھے۔

تہران میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراق کے وزیر اعظم کا باضابطہ استقبال کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel