سپاہ پاسداران کے حملے میں بحرین میں واقع امیزون کمپنی کی عمارت تباہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بحرین میں امیزون کمپنی کی عمارت مکمل طور پر تباہ کرنے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے اڑتالیسویں اعلامیہ میں بحرین میں امیزون کمپنی کی اس عمارت کو مکمل طور پر منہدم کردینے کی خبر دی ہے جس پر اس سے پہلے حملہ ہوچکا تھا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ کے اڑتالیسیوں اعلامیہ میں ملت ایران کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ آپ کے بے نظیر رزمیہ قیام نے دنیا کو بیدار کردیا ہے اور آپ کی دعائے خیرغازیان اسلامی کی درخشاں کامیابیوں کی ضمانت ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غازیان اسلام نے آپریشن نصر 2 کی ستائیسویں لہر میں، امریکی امیزون کمپنی کے ڈیٹا سینٹرپر، بچوں کی قاتل امریکی فوج کے ڈیٹا انفارمیشن میں جس کا بنیادی کردار ہے، اپنے گزشتہ حملے کی تکمیل کرتے ہوئے، اس عمارت کے باقی بچے حصے کو بھی منہدم کردیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel