ایران اور عمان کے مذاکرات مفید رہے: ایرانی وزارت خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454340-ایران_اور_عمان_کے_مذاکرات_مفید_رہے_ایرانی_وزارت_خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آبنائے ہرمز کے بارے میں ایران اور عمان کے مذاکرات  کو مفید قرار دیا ہے۔
(last modified 2026-07-26T11:24:07+00:00 )
Jul ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان کے مذاکرات مفید رہے: ایرانی وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آبنائے ہرمز کے بارے میں ایران اور عمان کے مذاکرات  کو مفید قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے صحافیوں کو بتایا کہ جمعے اور سنیچر کو ایران اور عمان کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ ان مذاکرات میں، آبنائے ہرمز کے دونوں ساحلی ملکوں کے حق حکومت کی بنیاد پر، اس اہم آبی گزرگاہ سے بحری جہازوں کی آمد و رفت کے مشترکہ انتظام اور اصول وضوابط کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ  مذاکرات مفید تھے اور پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمانی وفد سنیچر کی شام تہران سے روانہ ہوگیا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور تکنیکی مشاورت جاری ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے آبنائے ہرمز کی موجودہ صورت حال کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔  

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel