یوکرین، ایران کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرے: ایرانی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454486-یوکرین_ایران_کو_پہنچنے_والے_نقصان_کی_تلافی_کرے_ایرانی_وزیر_خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی شہریوں یا مفادات پر کسی بھی حملے کو ناقابل قبول قرار دیا اور نقصانات کی مکمل تلافی کیے جانے پر زور دیا ہے۔
(last modified 2026-07-29T13:23:49+00:00 )
Jul ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • یوکرین، ایران کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرے: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی شہریوں یا مفادات پر کسی بھی حملے کو ناقابل قبول قرار دیا اور نقصانات کی مکمل تلافی کیے جانے پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس پیغام میں یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا کی کال کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "یوکرین کے وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ ایرانی جہاز پر حملہ غیر ارادی تھا اور یوکرین کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں۔"

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران بھی کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتا لکھا کہ "ہم  نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہمارے شہریوں یا مفادات پر کوئی بھی حملہ ناقابل قبول ہے اور یہ کہ  اس سے ہونے والے نقصان کی بھی مکمل تلافی ہونی چاہیے۔"

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا کے درمیان 28  جولائی کی شام کو ٹیلی فونی گفتگو ہوئی تھی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel