سپاہ پاسداران کا جارح کی مدد کرنے والوں کو سخت انتباہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے تازہ اعلامیے میں جارح کی مدد کرنے والے ملکوں کو سخت انتباہ دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ رابطہ عامہ نے اپنے اعلامیہ نمبر54 میں خبردار کیا ہے کہ اگر جارح کی مدد کرنے والے ملکوں نے اپنی روش کو نہیں بدلا تو انہیں سخت جواب دیا جائے گا۔
سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ آپ کے عزم وارادے اور میدان میں آپ کی استقامت و پائیداری نے دشمن محاذ کو درہم برہم اورغازیان اسلامی کی صفوں کی مستحکم تر کردیا اور ان میں نئي روح پھونک دی ہے۔
گزشتہ رات دو آئل ٹینکروں نے امریکی فوج کے بہکاوے میں آکر آبنائے ہرمز کے غیر محفوظ راستے سے جانے کی کوشش کی لیکن ان میں سے ایک میں شدید اگ لگ گئی جس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔
آبنائے ہرمز ہماری سرزمین کا حصہ ہے جو سپاہ کی بحریہ کے شیردل جوانوں کے کنٹرول میں ہے اور اس غیرملکی کو، جو ہزاروں کلومیٹر دور سے آیا ہے، مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ جو ممالک جارح کی مدد کررہے ہیں، اگر انھوں نے اپنی روش کی اصلاح نہ کی تو انہیں بہت سخت جواب ملے گا۔
جب تک امریکی حکام کی ہرزہ سرائی اور علاقے میں ان کی مداخلت جاری ہے، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جاسکتی اور ان کی دھمکی اور مداخلت حالات کو بدتر اور پیچیدہ تر کرے گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel