پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران آ رہے ہیں۔
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i455564-پاکستانی_فوج_کے_سربراہ_فیلڈ_مارشل_عاصم_منیر_تہران_آ_رہے_ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-08-23T10:29:52+00:00 )
Aug ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران آ رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اتوار 23 اگست کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو ایک وفد لے کر تہران آرہے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ، ایران اور پاکستان کے دوجانبہ تعاون کی تقویت نیز علاقے میں امن و سلامتی میں مدد کے لئے انجام پارہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس دورے میں ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔   

ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچی نے ہفتہ 22 اگست کی رات پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں

علاقے کی تازہ ترین صورت حال اور مغربی ایشیا میں امن و استحکام کی تقویت کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا تھا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel