ایران کی انڈر 17 والی بال ٹیم عالمی چیمپین
ایران کی انڈر 17 والی بال قومی ٹیم نے عالمی مقابلوں میں فرانس کو شکست دیکر ورلڈ چیمپین شپ اپنے نام کرلی۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں ہونے والے U-17 ورلڈ چیمپین شپ مقابلوں میں ایرانی نوجوانوں نے فرانس کی ٹیم کو 4 میں سے 3 سیٹوں میں شکست دے کر مقابلوں کا سنہری تمغہ جیت لیا اور عالمی چیمپین شپ حاصل کرلی۔
ایران کی والی بال ٹیم کے کوچ آرش صدقیانی ہیں جن کی معیاری اور بہترین ٹریننگ کے نتیجے میں ایران کے نوجوان کھلاڑیوں نے پہلے، دوسرے اور چوتھے سیٹ میں فرانس کو شکست دیکر مقابلوں کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم، اس سے قبل کے 6 مقابلوں میں الجزائر، تائیوان (2 میچ)، پاکستان (2 میچ) اور ارجنٹینا کو شکست دیکر فائنل تک جاپہنچی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی U-17 والی بال کی قومی ٹیم پہلی بار ورلڈ چیمپین شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
عالمی کپ اٹھاتے وقت جب ہال میں اسلامی جمہوریہ ایران کا قومی ترانہ گونج رہا تھا، ایرانی نوجوان کھلاڑیوں نے سلام پیش کرتے ہوئے وطن کی راہ میں مسلط کردہ دو جنگوں کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہم وطنوں کو یاد کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel