امریکہ کے سارے اقدامات شیطانی، وہ خود بڑا شیطان: ایرانی اسپیکر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456018-امریکہ_کے_سارے_اقدامات_شیطانی_وہ_خود_بڑا_شیطان_ایرانی_اسپیکر
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کے بارے میں لکھا ہے کہ اگر کوئی طاقت شیطان کی طرح عمل کرے، شیطان کی طرح اپنے اہداف کا انتخاب کرے اور شیطان کی طرح انسانوں کا قتلِ عام کرے تو وہ خود شیطان ہے۔
(last modified 2026-09-02T10:47:38+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کے سارے اقدامات شیطانی، وہ خود بڑا شیطان: ایرانی اسپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کے بارے میں لکھا ہے کہ اگر کوئی طاقت شیطان کی طرح عمل کرے، شیطان کی طرح اپنے اہداف کا انتخاب کرے اور شیطان کی طرح انسانوں کا قتلِ عام کرے تو وہ خود شیطان ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے جنوبی ایران کے جزیرہ سیریک میں شادی کی تقریب پر امریکہ کے گزشتہ رات کے حملے پر اپنے ردعمل میں لکھا ہے کہ اس حملے نے میناب اور لامرد میں انجام پانے والے وحشیانہ امریکی جرائم کی یاد تازہ کردی۔

 انھوں نے ایکس پر انگریزی زبان میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ "لامرد کے اسپورٹس کمپلیکس پر وحشیانہ حملہ، میناب میں بچوں کا قتلِ عام اور اس کے بعد سیریک میں شادی کی تقریب پر حملہ اور بچوں کی اپنے گھروالوں کے ساتھ  شہادت۔ "

ڈاکٹر قالیباف نے لکھا ہے کہ اگر کوئی طاقت شیطان کی طرح عمل کرے، شیطان کی طرح اپنے ہدف کا انتخاب کرے اور شیطان کی طرح انسانوں کا قتل عام کرے تو وہ خود شیطان ہے اور اگر وہی طاقت، چھوٹے شیطان کی حمایت اور پشت پناہی کرے تو وہ بڑا شیطان ہے۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel