ایک فریق کا جبری مراعات حاصل کرنے کا دور ختم ہوچکا: ایرانی اسپیکر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456614-ایک_فریق_کا_جبری_مراعات_حاصل_کرنے_کا_دور_ختم_ہوچکا_ایرانی_اسپیکر
ایران کے پارلیمانی اسپیکرنے کہا ہے کہ ایک فریق کا جبری مراعات حاصل کرنے کا دور اور یونی پولرازم ختم ہوچکا ہے۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • ایک فریق کا جبری مراعات حاصل کرنے کا دور ختم ہوچکا: ایرانی اسپیکر

ایران کے پارلیمانی اسپیکرنے کہا ہے کہ ایک فریق کا جبری مراعات حاصل کرنے کا دور اور یونی پولرازم ختم ہوچکا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ دنیا میں یونی پولرازم ختم ہوگیا ہے جس میں ایک طاقت جبری طور پر مراعات حاصل کر رہی تھی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قالیباف نے ایکس نیٹ پر لکھا کہ"یونی پولرازم جس میں ایک فریق نے زبردستی اور طاقت کے ذریعے رعایتیں حاصل کیں ختم ہو گیا ہے۔"

ارنا کے مطابق، اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ "چین اور روس کے ویٹو نے سلامتی کونسل سے ناجائز سیاسی فائدہ اٹھانے کو مسترد اور قانون کی حکمرانی کو دوبارہ قائم کیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں"ملٹی پولرازم  کا دفاع کرنا چاہیے کیونکہ یونی پولرازم کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel