صدر پزشکیان نیویارک پہنچ گئے، آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i456794-صدر_پزشکیان_نیویارک_پہنچ_گئے_آج_اقوام_متحدہ_کی_جنرل_اسمبلی_سے_خطاب
صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان، آج بدھ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
(last modified 2026-10-18T22:38:52+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • صدر پزشکیان نیویارک پہنچ گئے، آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان، آج بدھ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، آج بدھ 23 ستمبر کی صبح نیویارک پہنچے جہاں جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کا وفد، وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچی کی قیادت میں، پیر 21 ستمبر کو ہی نیویارک پہنچ گیا تھا۔

صدر ڈاکٹرمسعود پزشکیان آج بدھ 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں اہم ترین مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف بیان کریں گے۔

صدرِایران نیویارک میں اپنے قیام کے دوران مختلف ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال، امریکہ میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات اور مختلف امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین اور دانشوروں سے خطاب بھی کریں گے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel