عظیم قومی ہستیوں کے افکار کبھی ختم نہیں ہوتے: ایرانی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457032-عظیم_قومی_ہستیوں_کے_افکار_کبھی_ختم_نہیں_ہوتے_ایرانی_وزیر_خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شہید سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جن عظیم ہستیوں کی جڑیں اقوام کی تاریخ میں پیوست ہوتی ہیں، ان کے افکار اور اقدار کبھی ختم نہیں ہوتے۔
(last modified 2026-09-29T09:25:17+00:00 )
Sep ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • file photo
    file photo

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شہید سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جن عظیم ہستیوں کی جڑیں اقوام کی تاریخ میں پیوست ہوتی ہیں، ان کے افکار اور اقدار کبھی ختم نہیں ہوتے۔

سحرنیوز/ایران: اسلام جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کا نام لبنان، مغربی ایشیا کی تاریخ، ناجائز قبضے کے خاتمے اور خطے کی اقوام کی عزت، آزادی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے کئی دہائیوں کی جدوجہد سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ نے خطے کے بحرانوں، جنگوں اور قبضے کے دوران سیاست اور مزاحمت کا راستہ اختیار کیا اور اس یقین پر قائم رہے کہ کسی بھی قوم کو طاقت، دھمکی اور خوف کے ذریعے اس کے حقوق، عزت اور حقِ خودمختاری سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت حزب اللہ، لبنان اور آزادی کے حامیوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، تاہم اس واقعے نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ جن شخصیات کے افکار اقوام کی تاریخ سے جڑے ہوں، ان کے دنیا سے چلے جانے سے ان کے نظریات اور اقدار ختم نہیں ہوتے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel

سید عباس عراقچی نے کہا کہ لبنان، فلسطین اور خطے کی تاریخ گواہ ہے کہ بنیادی سیاسی اور تاریخی مسائل کو شخصیات کو ختم کرکے یا خوف و دہشت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ اور حزب اللہ کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ، لبنان کے عوام اور ان تمام افراد سے تعزیت کا اظہار کیا جو اپنی سرزمین کی آزادی، خودمختاری اور عزت کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔