ایران اور روس کے باہمی تعاون میں تاریخی قربت
Oct ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان جو قریبی تعاون اس وقت ہے، وہ تاریخی میں کبھی نہیں رہا
سحرنیو/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ملاقات کے بارے میں منگل 20 اکتوبر کی صبح ایکس پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
انھوں نے اپنے اس پیغام مں لکھا ہے کہ میں نے تہران میں اپنے روسی ہم منصب کی میزبانی کی ۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ روسی ہم منصب سے ملاقات میں، یورپ سے مغربی ایشیا تک منجملہ، لبنان، فلسطین، یوکرین اور یمن کے بارے گفتگو ہوئی اور اقتصادی نیز جوہری تعاون میں توسیع کا جائزہ لیا گیا۔
انھوں نے لکھا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان، تاریخ میں کبھی بھی اتنا قریبی تعاون نہیں رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس