ایران کے علاقے اردبیل کے 14 محقق، مستندعالمی سائنسدانوں میں شامل
مستندعالمی سائنسدانوں کی فہرست میں اردبیل کے 14 محققین کے نام شامل ہیں
سحرنیو/ایران: محقق اردبیلی یونیورسٹی کے شعبہ ٹیکنالوجی وتحقیقات کے انچارج شامین قلی زادہ نے بتایا ہے کہ دنیا کے مستند سائنسدانوں کی فہرست میں اردبیل کے 14 محققین کے نام شامل ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ یہ فہرست، مختلف موضوعات پر محققین اور ریسرچ اسکالروں کے کاموں کا، اسکوپوس سائٹ کے ڈیٹا اور دستاویزی معیاروں کی بنیاد پر جائزہ لینے کے بعد تیار کی جاتی ہے۔
محقق اردبیلی یونیورسٹی کے شعبہ ٹیکنالوجی و تحقیقات کے انچارج نے بتایا کہ مستند عالمی سائنسدانوں کی دو فہرستیں جاری ہوتی ہیں ایک میں محققین کی سالانہ تحقیقات کی سطح، معیار اور حجم کو عالمی معیاروں پر پر کھا جاتا ہے اور دوسری میں سائنسدانوں کی پوری زندگی کی تحقیقاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پہلی فہرست میں جو ایک سالہ تحقیقات کی بنیاد پر تیار ہوتی ہے، اردبیل کے پروفیسر، عزیز حبیبی، پروفیسرہادی غائبی، ، پروفیسر حسین شایقی، ریسرچ اسکالر رکن ہادی نوبری، پروفیسر یاشار عزیزیان، پروفیسر سجاد پیر محمد، پروفیسریوسف عباس پور اور پروفیسر عسگر عباداللّہی کو شامل کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ دوسری فہرست میں جس میں محقق کی پوری عمر کی تحقیقات کا جائزہ لیا جاتا ہے، پروفیسر سینا فیض اللہ زادہ، ریسرچ اسکالر، ایرج فرجی، حمید حیدر زادہ، پروفیسر اسداللہ اسدی،پروفیسر سید مہدی رضوی اور پروفیسر مجید حسین پور کے نام شامل ہیں ۔ اس طرح اردبیل کے یہ چھے محقق 2026 کے دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel