شنگھائی وزرائے اعظم کا اجلاس، نائب صدر شریک
تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کا اجلاس شروع ہوگیا
سحرنیو/ایران: تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں ایران کے سینیئر نائب صدر کی شرکت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس کا آغاز ہوگیا۔
اجلاس شروع ہونے سے پہلے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے اعظم نے ایک ساتھ تصویر کھنچوائی
شنگھائی تنظیم کے رکن ملکوں نے اسی طرح آج صبح تاجکستان کے صدر امام علی رحمانف سے ملاقات بھی کی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف گئے ہوئے ہیں۔
وہ گزشتہ روز ہی دوشنبہ پہنچ گئے تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف نے دوشنبہ میں چین کی حکومتی کونسل کے چیئرمین، تاجکستان کے صدر اور وزیر اعظم اور روس کے وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں اور دوجانبہ تعاون نیز علاقے کے حالات پر تبادلۂ خیال کیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel