امریکی وزیر خارجہ کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کرارا جواب
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیر خارجہ کو یاد دلایا ہے کہ ان کے صدر ٹرمپ نے تجارتی جہازوں پر قبضے اور ان پر لدے تیل کے ذخائر لوٹنے کے بعد، اپنی اس سمندری ڈکیتی پر کس طرح فخرکیا تھا۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل بقائی نے پیر 26 اکتوبر کو امریکی وزیرخارجہ کے اس الزام کے جواب میں جس میں انھوں نے بحری جہازوں پر ایران کے حملے کو، کیریبین سی کے قزاقوں کے حملے سے تشبیہ دی تھی، ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ "امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر بحری جہازوں پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے دوسری عالمی جنگ کے دوران کیریبین سی کے قزاقوں کے بعد اس طرح کا حملہ نہيں دیکھا۔"
اسماعیل بقائی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ "یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی صدر نے یکم مئی 2026 کو، تجارتی بحری جہازوں پر قبضے اور ان پر موجود تیل کے ذخائر لوٹ لینے کا فخر کے ساتھ ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ "ہم سمندری ڈاکوؤں کی طرح ہیں، درحقیقت ہم ایک طرح کے سمندری ڈاکو ہیں۔"
ترجمان وزارت خارجہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "صدر ٹرمپ کو جب معلوم ہوگا کہ ان کے وزیر خارجہ نے ان کے سمندری ڈاکو ہونے پر افتخار کو اتنی جلدی فراموش کردیا تو شاید وہ خوش نہ ہوں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel