ایران نے امریکا کا ایک اور ایم کیو-9 ڈرون مار گرایا
Nov ۰۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایک اور جدید ترین ڈرون ایم کیو-9 مار گرایا گیا ہے۔
سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ کل آدھی رات کے قریب، آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایک اور جدید ترین، ایم کیو-9 ڈرون طیارہ مارگرایا گیا۔
سپاہ پاسداران نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ امریکا کا یہ جدید ترین ڈرون، سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے جدید ترین ایئر ڈیفینس سسٹم کی فائرنگ کا نشانہ بنکر تباہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں گزشتہ رات مارگرائے جانے والے اس ڈرون کی تباہی کے بعد، ایرانی فورسز کے ذریعہ امریکا کے مارگرائے جانے والے ایم کیو-9 ڈرون طیاروں کی تعداد 55 اور ایم کیو-1 ڈرون طیاروں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس