آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر نذر آتش
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458960-آبنائے_ہرمز_میں_ایک_اور_آئل_ٹینکر_نذر_آتش
ایرانی فوج کی بحری فورس نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک آئل ٹینکر نذرآتش ہوگیا ہے۔
(last modified 2026-11-16T11:24:31+00:00 )
Nov ۱۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر نذر آتش

ایرانی فوج کی بحری فورس نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایک آئل ٹینکر نذرآتش ہوگیا ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کی بحری فورس نے آج پیر 16 نومبر کی صبح اعلان کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا کر نذرآتش ہوگیا۔

ایرانی بحریہ نے بتایا ہے کہ اس آئل ٹینکر نے خلاف ورزی کرتے ہوئے، آبنائے ہرمز کےمشرقی حصے کے ممنوعہ راستے سے، غیر قانونی طور پر گزرنے کی کوشش کی لیکن بارودی سرنگ سے ٹکرا کر اس میں آگ لگ گئی جس کے بعد اس کو رک جانا پڑا۔

واضح رہے کہ ایرانی فوج کی بحری فورس نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمزکے مشرقی حصے پر اس کا  کنٹرول ہے اور شناخت کے سسٹم آف کرکے، غیر قانونی طور پر ممنوعہ اور غیر محفوظ علاقوں میں داخل ہونا انتہائی خطرناک ہے جس کے نتیجے میں بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی فوج کی بحری فورس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے جو بحری جہاز اور آئل ٹینکر اور ان کے مالکین قواعد و ضوابط اور انتباہات کو نظر انداز کرکے، ممنوعہ علاقوں میں داخل ہوتے ہیں، اپنے اس غیر قانونی اقدام کے نتائج کے وہ خود ذمہ دار ہیں۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel