شہید رہبر انقلاب اسلامی کے مزار اقدس کی زیارت
Nov ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شہید رہبر انقلاب کے مزار اقدس کی زیارت کی ہے۔
سحرنیو/ایران: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے خراسان رضوی میں، شہید رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای قدس سرہ کے مزار پر حاضری دی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے خراسان رضوی صوبے کے اپنے دورے کے شروع میں ہی حضرت امام علی رضا علیہ الصلوات والسلام کے روضۂ اقدس کی زیارت کی تھی۔
انھوں نے شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای قدس سرہ کے مزار اقدس پر حاضری دی اور آپ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے شہید صدر ابراہیم رئیسی کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس